نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) سمندری طوفان” بپرجوئے “کے بعد بھارت شدید ہیٹ ویو کی زد میں آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ ریاست اترپردیس متاثر ہوئی ہے جہاں شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو کے باعث 2 روز کے دوران کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے. بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست کے 28 اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے، ڈاکٹرز نے شدید گرم موسم کے باعث 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو دن کے اوقات میں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
