ہفتہ‬‮   2   اگست‬‮   2025
 
 

جناح ہائوس حملہ کیس،قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

       
مناظر: 312 | 18 Jun 2023  

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور پولیس نے جناح ہائوس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو گرفتار کیا، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہائوس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔واضح رہے کہ جناح ہائوس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0