\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی طالب علم نشے میں دھت برطانوی خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر اپنے فلیٹ لے گیا، عصمت دری کردی

       
مناظر: 785 | 19 Jun 2023  

 

لندن (نیوز ڈیسک ) ایک بھارتی طالب علم کو برطانیہ میں ایک شراب کے نشے میں دھت نیم بے ہوش خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ پریت وکال ‘نشے میں دھت ‘ خاتون کو برطانیہ کے کارڈیف میں اپنے فلیٹ میں لے گیا اور گزشتہ سال جون میں اس کی عصمت دری کی۔ پریت اور متاثرہ خاتون دوستوں کے الگ الگ گروپس کے ساتھ کارڈف میں ایک کلب میں گئے تھے۔ حکام کے مطابق خاتون بہت زیادہ نشے میں تھی، یہ کلب سے باہر نکلی تو اس کی پریت سے ملاقات ہوئی، دونوں میں تھوڑی بات چیت ہوئی جس کے بعد پریت اسے اپنے بازوؤں کا سہارا دے کر اپنے ساتھ لے گیا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موقع پر پریت نے خاتون کو کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گھر لے جانے کے بعد پریت نے اس کی ‘ٹرافی تصویر’ لی اور اسے اپنے دوستوں کو بھیجا۔ خاتون نے بہادری سے پولیس کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا،جس کے بعد پریت کو گرفتار کرلیا گیا۔