بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،کشمیری 29جون کو پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے

       
مناظر: 333 | 20 Jun 2023  

 

سرینگر19جون (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں ذی الحج کا چاند نظر آگیاہے اور مقبوضہ کشمیرمیں عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو پاکستان کے ساتھ منائی جائے گی ۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلع رام بن کے علاقے بٹوٹ میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ عید الاضحی پرقربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے بال اور ناخن عید پر قربانی سے پہلے نہ کاٹیں۔