سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوئوں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے پہلے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی85اضافی کمپنیاں تعینات کی جارہی ہیں۔
62روزپر مشتمل سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور حکام نے بتایا کہ وادی میں 6خواتین کمپنیوںسمیت 85 اضافی کمپنیاں تعینات کی جارہی ہیں۔ سی آر پی ایف کے ایک افسرنے بتایا کہ 75 کمپنیاں جن میں سے ہر ایک میں تقریبا 135اہلکار ہوتے ہیں، جنوبی کشمیر، وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل اور شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تعینات کی جارہی ہیں جبکہ باقی دس کمپنیاں جموں میں تعینات کی جا رہی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کمپنیاں علاقے میں پہلے سے موجود لاکھوں فوجیوں کے علاوہ ہونگی اور مزید فوجیوں کی تعیناتی سے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا جو 5اگست 2019سے مسلسل فوجی محاصرے میں ہیں۔اس سے پہلے قابض حکام نے یاتراکی حفاظت کے لئے علاقے میں 60ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیاتھا۔