\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

چھتیس گڑھ :تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی

       
مناظر: 334 | 21 Jun 2023  

 

رائے پور (نیوز ڈیسک )شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تشدد کے مختلف واقعات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کانسٹیبل تیس سالہ سنجے کمار ویدجا کو ریاست کے ضلع بیجاپور کے علاقے پاٹکوترو میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
اسی ضلع کے علاقے Aaipentaمیںاسی طرح کے ایک واقعے میں 45 سالہ دھروا دھرمیہ کو جسے پولیس کا مخبر سمجھا جاتا ہے، نامعلوم افراد نے اغوا کر کے قتل کر دیا۔
ضلع بیجاپور ہی کے علاقے کروش میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ (ڈی آر جی ) کا اہلکار اجے منڈاوی زخمی ہو گیا۔
دریں اثناریاست کے ضلع کانکیر میں جنگل وارفیئر کالج (جے ڈبلیو سی) کی تربیتی مشق کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں تین پولیس کانسٹیبل شنکر لال، کھریندر ناگ اور للت پجاری زخمی ہو گئے۔