\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت انسانوں کیلئے غیر محفوظ ، راجستھان میں دلت لڑکی اجتماعی آبروریزی بعد قتل

       
مناظر: 319 | 22 Jun 2023  

 

جے پور 22 جون (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک 20 سالہ دلت لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجتماعی آبرویزی اور قتل کا یہ دلخراش واقعہ ریاست کے ضلع بیکا نیر میں پیش آیا۔ لڑکی کوچنگ کلاسز کیلئے جا رہی تھی کہ اس دوران اسے اغوا کر کے آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں قتل کر دی گئی۔
لڑکی کے اہلخانہ نے احتجاجی دھرنا دیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس اوم پرکاش نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دلت لڑکی کی لاش منگل کی دوپہر کھجو والا علاقے سے برآمد ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ واقعے میں مشتبہ کردار پر دو پولیس کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
لڑکی کے والد نے پولیس کانسٹیبلوں منوج اور بھاگیرتھ کے علاوہ ایک اور نوجوان دنیش بشنوئی کے خلاف بھی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اہل خانہ نے کئی اور نوجوانوں پر بھی شبہات کا اظہار کیا ہے جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔