بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بیرون ملک بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی گرفتاری کا فیصلہ

       
مناظر: 570 | 23 Jun 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک )  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکاؤنٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سےگرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائےگا جب کہ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنےکی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0