بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کافیصلہ

       
مناظر: 580 | 23 Jun 2023  

 

اسلام آاباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موقر قومی اخبار کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکاؤنٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکانٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائیگا جب کہ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا،ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0