\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے؟ خواجہ آصف کا مودی اور بائیڈن کو کرار اجواب

       
مناظر: 974 | 23 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیردفاع خواجہ آصف کا وائٹ ہاؤس اعلامیے پر ردعمل،کہا اعلامیے سے قبل واشنگٹن یا صدرجوبائیڈن کو سوچنا چاہیئے تھا۔ مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمان،عیسائی اورسکھوں کے خون سے رنگے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا واشنگٹن نے ہی گجرات دہشت گردی میں مودی کا ویزا بند کیا تھا،امریکا کواعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پرمظالم یاد نہ آئے؟امریکا نے خطے میں 40 سال میں دو ناکام مداخلتیں کیں،پاکستان آج بھی امریکا کی ورثے میں چھوڑی ہوئی دہشتگری کا مقابلہ کررہا ہے۔ وزیردفاع نے مزید کہا خطے میں دہشتگردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے، بھارت میں وزیراعظم اوروزرا دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، وائٹ ہاوس اعلامیہ خطے کی تاریخ، امریکی کردارسے نابلد ہونے کا ثبوت ہے،امریکا اقتصادی مفادات کی خاطربھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظراندازکر رہا ہے۔