بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ملک بھر میں آج درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان، عید پر موسم کیسا ہوگا ؟ 

       
مناظر: 623 | 24 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں درجہ حرارت آج معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ گرمی کی شدت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ لاہور میں 42، سرگودھا 45، اسلام آباد 41، کراچی 36، پشاور میں 44 اور کوئٹہ میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا جس کے تحت آج رات سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0