پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان تو بعد کی بات انڈیا کو کشمیری حریت پسند ہی ناکوں چنے چبوادیں گے ،سید محمد علی

       
مناظر: 874 | 24 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔
بھارتی بربریت پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ ‘ اس واقعے کی ٹائمنگ مودی کے دورہ امریکا سے منسلک ہے، بھارت پاکستان کو یہ باور کرانے کی ناکام کوشش کرنا چاہتا ہےکہ اسے امریکا کی آشیر باد حاصل ہے لیکن ہمیں یقین ہےکہ بھارت کو منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان بلکہ کشمیری حریت پسند بھی بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کی افواج مکمل طور پر تیا رہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، کشمیری او رپاکستانی یک جان دو قالب ہیں، ہم ایل او سی کی جانب کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرینگے‘۔
گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد مشترکا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان سے بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق امریکا اور بھارت نے عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ساتھ کھڑے رہنے، ہر طرح کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ القاعدہ، داعش، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0