جموں 25جون(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے بھارتی وزراء کے جموں و کشمیر کے دوروں پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو فضول مشق قرار دیاکیونکہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔
رمن بھلہ نے جموں کے علاقے بشنہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان دوروں کو فریب کاری اور حکام کی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے مترادف قرار دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کشمیر کے لوگ اپنی ”عزت اور وقار”کی بحالی چاہتے ہیں، رمن بھلہ نے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے علاقے میں فوری طورپر اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر بھر کے لوگ افسر شاہی حکومت کی وجہ سے خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں غیر ضروری تاخیرسے لوگوں میں احساس محرومی پیداہواہے جسے جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے
بھارتی وزراء کے مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے فضول مشق ہیں: کانگریس
مناظر: 234 | 25 Jun 2023