\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی پولیس نے پلوامہ میں 3نوجوانوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا

       
مناظر: 422 | 25 Jun 2023  

 

سرینگر25جون(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت گرفتارکرلیاہے۔
پولیس کے ترجمان نے گرفتارنوجوانوں کی شناخت ستھری گنڈ کاکہ پورہ کے عمر احمد گنائی ،آون گنڈ راجپورہ کے آفتاب حسین ڈار اورہکھری پورہ کے ہلال احمد خان کے طور پر کی ہے۔پولیس نے نوجوانوں کی غیرقانونی نظربندی کا جوازپیش کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیا۔