پٹنہ25جون(نیوز ڈیسک )جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ایک تجربہ گاہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے ایک دن بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ پارٹی اقتدار میں واپس آئی تو پورے بھارت کی کشمیرائزیشن کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت میں یہ بھارت کے خیال پر حملہ ہے اور اس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370کو منسوخ کیا اور تین سابق وزرائے اعلیٰ سمیت علاقے کے رہنمائوں کو جیل میں ڈال دیا۔ یہ پوچھنے پر کہ اگر حزب اختلاف کی جماعتیں مل کر بی جے پی کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو کیادفعہ 370کی بحالی پر کوئی اتفاق رائے ہوا ہے تو انہوں نے کہاکہ لڑائی آئین کو بچانے کی ہے اوردفعہ 370آئین کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت بھارتی آئین نے دی تھی۔
بی جے پی کے لئے جموں و کشمیر ایک تجربہ گاہ ہے: محبوبہ مفتی
مناظر: 807 | 25 Jun 2023