پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج نے پلوامہ مسجد میں لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا: محبوبہ مفتی

       
مناظر: 260 | 25 Jun 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں مسلمانوں کو” جے شری رام” کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ایک مسجد میں فوجی اہلکاروں کے گھسنے اور اندر موجود مسلمانوں کو ”جے شری رام ”کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے بارے میں سن کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا سے پہلے اس طرح کا اقدام اوروہ بھی اس وقت جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر میں موجود ہوں، محض اشتعال انگیزی ہے۔ انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0