\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں مسلمان کی زندگی محال ، ایک اور مسلمان کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیاگیا

       
مناظر: 676 | 26 Jun 2023  

 

ناسک26جون(نیوز ڈیسک ) فسطائی نریندر مودی کی زیرقیادت بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے دوران ریاست مہاراشٹر میں ایک ہندوتوا ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو اپنی وین میں گائے کا گوشت لے جانے کے الزام پر مار مار کرقتل کر دیا۔
مہاراشٹر پولیس نے پیر کو بتایاکہ ریاست کے علاقے ناسک میں ایک ہجوم نے دو افراد کو اپنی گاڑی میں گائے کا گوشت لے جانے کے الزام پر بے رحمی سے مارا پیٹا ۔ان میں سے ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایاکہ ناصر شیخ اور عفان عبدالمجید انصاری ممبئی جا رہے تھے ،سنار گھوٹی ہائی وے پر ان کی کار کو لوگوں کے ایک گروپ نے روکا۔گروپ کو مبینہ طور پر جانچ کے دوران کار میں گائے کا گوشت ملا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد تقریبا 15 افراد نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے دونوں پر حملہ کیا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔بعد میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں عفان عبدالمجید انصاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مارچ میں اسی طرح کے ایک اور واقعے میں بہار کے ضلع سارن میں ایک 56 سالہ مسلمان کو اس شبے میں قتل کیا گیا کہ وہ گائے کا گوشت لے جا رہا ہے۔
دریں اثناء بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چکبالا پور میں ایک شخص نے ایک آدمی کا گلا کاٹ کر بہتا ہوا خون پی لیا۔ واقعے کی ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔