\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے، ستیہ پال

       
مناظر: 222 | 26 Jun 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا حکومت کو ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔
ستیہ پال ملک نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام رہنماؤں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، سچ کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں، آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔
انہوںنے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد نے مودی حکومت میں کھلبلی مچا دی ہے ، حکومتی مشنری کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپوریشن رہنماؤں کے گھر وں پر چھاپے مارکر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ستیہ پال مودی حکومت پر تنقیدوں کے باعث مسلسل سرخیوں کی زد میں ہیں۔