ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا کی ریاست بہار میں پولیس پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا الزام ہے۔
جموں کشمیر پاکستان کا حصہ ،سرینگرمیں قائد اعظم ؒ اورحریت رہنمائوں کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی جس میں چند نوجوانوں کو نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ بھوجپور کے چاندی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب نوجوانوں کا ایک گروپ بیڈمنٹن میچ میں اپنی فتح کا جشن منا رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نیلے لباس میں ملبوس آدمی ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ سامنے دو نوجوان فتح کی بعد ٹرافی اپنے ہاتھوں میں بلند کیے ہوئے ہیں۔
اس دوران کچھ نوجوانوں کو پاکستان کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بہار کی پولیس نے جمعے کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس معاملے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
چاندی گاؤں کے ایس ایچ او نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس معاملے میں پانچ افراد گرفتار کیے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔‘
دہشت گرد جماعت بجرنگ دَل کے بلوائیوں کا دھاوا، مسلمانوں کو نمازِ جمعہ سے روک دیا