\
جمعہ‬‮   6   فروری‬‮   2026
 
 

بھارت: کوچنگ سینٹر کے اندر باجماعت نماز ادا کرنے پر مسلمان شخص گرفتار

       
مناظر: 450 | 26 Jun 2023  

 

غازی آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں کوچنگ سینٹر پرنماز باجماعت ادا کرنے پر ایک مسلمان شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولوی شوکت علی کو پولیس نے 23جون کو غازی آباد کے علاقے دیپک وہار سے گرفتار کیا تھا۔ مولوی شوکت علی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو وہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر باجماعت نماز ادا کر رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ انہیں ہندو برادری کے ارکان کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے جو نماز کی مخالفت کر رہے تھے۔کھوڈا تھانے کے ایس ایچ او نے جہاں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، دعویٰ کیا کہ شوکت علی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر مدرسہ چلا رہا تھا اور وہاں نماز پڑھی جا رہی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0