اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے پیر کو اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ورنہ کل کوئی بھی گروہ یہی عمل دُہرا سکتا ہے۔سینیئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے فوجی ترجمان کی پریس بریفنگ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج چاہتی ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ دوسرا تمام سیاسی جماعتوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کچھ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سہیل وڑائچ کے مطابق فوج نے اپنے افسران کے خلاف کارروائی کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔