جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاک بھارت ٹاکرا، سہواگ نے میڈ یا پر نظر آنے کیلئے شعیب اختر کو ٹکریں مارنا شروع کردیں

       
مناظر: 503 | 28 Jun 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کو میڈ یا کی شہ سرخیوں میں جگہ بنانے کا بہت شوق ہے اور اپنے اس شوق کی خاطر وہ طرح طرح کے اوچھے بیانات دیتے رہتے ہیں ،وہ کبھی پاک بھارت ٹاکرے کولے کر باپ بیٹا کی بحث شروع کردیتے ہیں تو کبھی شعیب اختر پر انڈین میڈ یا سے پیسے لینے کے لیے بھارتی کرکٹروں کی تعریف کرنے کا الزام لگاتے نظر آتے ہیں ۔
اب انہوں نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ تمام تر توجہ بھارت اور پاکستان کے میچ پر مرکوز ہونے والی ہے لیکن وہ اس دوران شعیب اختر کے ساتھ سوشل میڈیا پر لڑائی کیلئے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق ہندوستان پاکستان سے ورلڈکپ میں نہیں ہارا۔
وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں شائقین کے جذبات دیگر میچز کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے شیڈول کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0