بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی میں مصروف

       
مناظر: 585 | 28 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں جس کے بعد حجاج قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے ۔ حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں۔ حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گےاور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا تھا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔