\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیاجارہاہے، رپورٹ 

       
مناظر: 946 | 28 Jun 2023  

 

آگرہ (نیوز ڈیسک )بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے علاوہ دلت برادری کے لوگوں کو بھی نریندر مودی کی حکومت کے دور میں اپنے گھر بار چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے علاقے ایٹا میں حسن پور کے مقام پر ایک 32سالہ دلت شخص کو اپنی زمین پر درختوں کی کٹائی پر اعتراض کرنے پراونچی ذات کے ہندوئوں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد علاقے کے سات میں سے چار دلت خاندان اپنا گھر بار چھوڑ گئے ہیں۔پیر کو دلت خاندانوں کے مکانوں کے دروازوں پر برائے فروخت کے اشتہارات لگائے گئے تھے ۔مذکورہ دلت خاندان کاکہنا تھا کہ انہیں اپنی جان کا خوف ہے کیونکہ ملزمان کوابھی تک گرفتار نہیں کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ستیندر کمار اور ان کی بیوی پر حملے کے ایک عینی شاہد سریش کمار نے بتایا ہے کہ اونچی ذات کے ہندو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔