پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

قرآن مسلمانوں کیلئے مقدس ہے، باقی سب کیلئے بھی مقدس ہونا چاہئے: روسی صدر

       
مناظر: 418 | 2 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گزشتہ دنوں سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو شہید کیا گیا تھا جس کی وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر اور دیگر عالمی رہنما سمیت روسی صدر ولامیر پیوٹن نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قرآن کریم کو نذر آتش کیئے جانے کے واقعے کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن گزشتہ روز ڈاگستان کے شہر ڈربنٹ میں قائم روس کی سب سے قدیم مسجد پہنچے جہاں انہیں عید کے روز قرآن پاک کی کاپی تحفے میں پیش کی گئی۔
صدر پیوٹن نے مسجد انتظامیہ کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس میں کوئی ایسی لائق جگہ ڈھونڈوں گا جہاں قرآن کریم کو رکھا جائے۔

روسی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے، اور یہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی مقدس کتاب ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، یہ لوگ دوسروں کے مذہبی احساسات کا احترام نہیں کرتے اور پھر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں۔
صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روسی آئین اور کرمنل کوڈ کے آرٹیکل 282 کے تحت روس میں اس طرح کی حرکت کرنا جرم ہے، البتہ ہم ہمیشہ اس قانون پر عمل کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ سوئیڈن کی عدلیہ اور پولیس نے اسلام مخالف انتہا پسندوں کو قرآن پاک کے نسخے کو جلا کر شہید کرنے کی اجازت دی تھی کہ جس کے بعد اسٹاک ہولم میں ایک عراقی نژاد سوئیڈش نے مقدس کتاب کے نسخے کو کو نذر آتش کرکے شہید کیا تھا۔
اس سے قبل سوئیڈن میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ دائیں بازو کے سیاست دان راسموس پالوڈن کئی اجتماعات میں قرآن پاک کو شہید کرچکے ہیں یا کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0