اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں تقریباً تین تین لاکھ روپے کمی کا صدارتی حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
صدارتی حکمنامے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار روپے سے کم کرکے 12 لاکھ 29 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار کر دی گئی۔
سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2022 واپس لے لیا گیا۔
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکمنامہ جاریقائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ آرڈر2023 جاری کردیا،۔ججوں کی تنخواہ سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نامہ 2022ء منسوخ کردیا گیا۔
نیا صدارتی حکمنامہ فوری نافذ جبکہ اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہوگی ۔
سپریم کورٹ کے ہر جج کو ماہانہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے تنخواہ ملے گی