جموں 05 جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں ایک سڑک حادثے میں تین خواتین سمیت چار مسافر جاں بحق جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو تھنم ناڑی بھنگائی روڈ پر ایک گاڑی جس میں بارہ مسافر سوار تھے،گہری کھائی میں جاگری۔پولیس حکام نے بتایا کہ مسافروں میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک اور نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال تھنم ناڈی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت شمیم اختر، روبینہ کوثر، زرینہ بیگم اور محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔آٹھ شدید زخمی مسافروں کی شناخت شاہین بیگم، زیتون بیگم، بیگم جان، فاطمہ بیگم، سوریہ بیگم، شاہینہ بیگم،کلثوم بیگم اور محمد قاسم کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔