\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے

       
مناظر: 415 | 5 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجرکے قتل پربھارت میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھ مظاہرین نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے باہر بڑا مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ را سکھ رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل پر دھان منتری مودی،ہوم منسٹر امت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر اوراجیت دوول ہیں۔ ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے اٹھارہ جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔ اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ فروری دوہزار تئیس میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ساٹھ ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔