جموں 05 جولائی (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی یو کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر ضلع میں حق خودارادیت کی جدوجہد سے وابستہ لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ آزادی پسند لوگوں کے گھروں پر چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔اس سے قبل مودی حکومت نے ضلع کے 13افراد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو دو دہائیاں قبل بھارتی فوجیوں کے مظالم سے تنگ آکر آزاد جموں و کشمیر ہجرت کر گئے تھے۔