\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت:اڑیسہ میں ہندوتوا کے ہجوم کا دو مسلمان نوجوانوں پرحملہ، داڑھیاں منڈوا دیں

       
مناظر: 307 | 5 Jul 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے ایک اور واقعے میں ہندوتواکے ایک ہجوم نے ریاست اڑیسہ میں دو مسلمان نوجوانوں پر حملہ کر دیا۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوتوا تنظیموں کے ارکان دو مسلمان نوجوانوں کو رسی سے باندھ کر سڑک پربٹھادیتے ہیں اوران کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ہندوتوا کے ہجوم نے ان کی داڑھیاں بھی منڈوا دیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت بھونیشور میں پیش آنے والے اس واقعے میں متاثرہ افراد ارشاد احمد اور محمد ابوزر کو زدوکوب کیا گیا۔ انہیں زبردستی ”جے شری رام ” جیسے ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور کچرے کے ڈھیروں سے گزرنے پر مجبور کر کے ان کی تذلیل کی گئی۔ارشاد احمد نے کہا کہ ان پر تقریبا 500لوگوں کے ہجوم نے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہجوم نے میرے ٹرک کو روکا اور مویشیوں کولے جانے کے شبے میں مجھ پر تشدد کیا۔محمد ابوذر نے بتایا کہ حملے کے دوران حملہ آور بار بار چیخ رہے تھے کہ ”کہ یہ بھارت ہے پاکستان نہیں، تم پاکستان سے یہاں آ کر ہمارے مقدس جانور کو ذبح کر رہے ہو”۔