جمعہ‬‮   10   اکتوبر‬‮   2025
 
 

جنوبی وزیرستان کے نعمان محسود نے کیپ اپس میں بھارت کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا

       
مناظر: 950 | 6 Jul 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے کم عمر کھلاڑی نعمان محسود نے کیپ اپس میں بھارت کے ہیمانشو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی وزیرستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ کھلاڑی نعمان محسود نے 30 سیکنڈز میں 32 کیپ اپس کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان مارشل آرٹ نعمان محسود اب تک 4 گینیز ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں۔ 70 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے تمغہ حسن کارگردگی کےصدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود کا کہنا ہے کہ ان کے شاگرد نعمان محسود نے بھارت کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ گینز ورلڈ ریکارڈز بک کے مطابق اس سے قبل بھارت کے ہیمانشو نے 30 سیکنڈز میں 28 کیپ اپس کیے تھے۔