اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملکار جن کھرگے نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت محض جھوٹے اور بے بنیاد نعرے لگا کو لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر ہی ہے لیکن اب لوگ اس حکومت کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی اقتدار کی بھوکی جماعت ہے جبکہ ملک کے عوام مہنگائی ، بے روز گاری جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے ، ملک میں بے روز گاری کی شرح 45.8تک پہنچ گئی ہے۔
کانگریس صدر نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”مودی جی انتخابات سے پہلے آپ بڑے بڑے دلکش نعروں پر کام کرنے لگ گئے ہیں تاکہ اشتہارات کی لپا پوتی سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا کیونکہ عوام باشعور ہو چکے ہیں۔
