جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عراق کا توہینِ قرآن کرنیوالے ملعون کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

       
مناظر: 670 | 7 Jul 2023  

بغداد(نیوز ڈیسک) عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری انٹرنیشنل کرمنل پولیس ( انٹرپول) کو بھیج دئیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے خصوصی وارنٹ عراقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔
سویڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد معلون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی تھی۔ دنیا بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0