جموں 07 جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں وکشمیر شاخ کے سابق صدر غلام احمد میر نے قابض انتظامیہ سے بے گھر خاندانوں کو زمینیں دینے کے اعلان کے حوالے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں کون لوگ بے گھرہیں اور ان کی درجہ بندی کیسے کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد میر نے جموں وکشمیر میں بے گھر خاندانوں کو گھر دینے کی قابض انتظامیہ کی نئی پالیسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے اور عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ بے گھر خاندان کون ہیں اور ان کی درجہ بندی کیسے کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کشمیری عوام کی خواہشات کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔غلام احمد میر نے کہاکہ قابض انتظامیہ اس پالیسی سے کشمیریوں میں شدید بے چین پائی جاتی ہے اورو ی اس اقدام کوجموں و کشمیر پر ایک اور حملہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کشمیر میں بی جے پی کی انتقامی پالیسیوں کا شکارعوام کے حقوق اور امنگوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا