سرینگر07 جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ایک کشمیری عبدالحمید خان جاں بحق ہوگیا ہے ۔
ادھربارش اور خراب موسم کی وجہ سے بال تل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہندو امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
دریں اثنائ7ہزار10یاتریوں پر مشتمل 8واں گروپ آج 247 گاڑیوں کے قافلے میں بگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے وادی کشمیر کیلئے روانہ ہوا ہے ۔