منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے، میر غلام حسن

       
مناظر: 221 | 8 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قا نونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولوی میر غلام حسن نے علاقے کی ابترصورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
مولوی میر غلام حسن نے آج سوپور میں نماز جمعہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق سمیت کشمیر یوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری محض اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت انہیں یہ حق دینے کی بجائے طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔ میر غلام حسن نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی حالت زار پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیرہے جسے حل کیے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری ناممکن ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو ایک نتیجہ خیز اور بامعنی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے ماحول کو ساز گار بنائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0