سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں تقریباً 2 لاکھ بے گھر افراد کو زمین دینے کا اعلان علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بے گھر کشمیریوں کو زمین دینے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے اعلان نے عوام میں شدید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تازہ ترین اقدام بھارتی ہندؤں کو مقبوضہ علاقے میںبسا کر یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت 5اگست2019کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں نت نئے قوانین لاگو کر رہی ہے جسکا واحد مقصد کشمیریوں کو اپنے گھروں ، زمین اور دیگر املاک سے محروم کرنا اور علاقے میں بھارتی ہندوؤںکو آباد کر کے یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے ۔
بے گھر کشمیریوں کو زمین دینے کا ا علان آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ایک اور کوشش ہے ، کل جماعتی حریت کانفرنس
مناظر: 495 | 8 Jul 2023