سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے چیئرمین مولانا مسرور عباس انصاری کو آج سری نگر میں گرفتار کر لیا۔
اتحاد المسلمین کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا مسرور عباس کو پولیس نے سید رحمان شمس اور عید ملن اجتماع کے دیگر شرکاءکے ساتھ گرفتار کیا جو آج(اتوار) منعقد ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب کوٹھی باغ تھانے کے قریب واقع ایک ہوٹل میں ہونا تھی۔
دریں اثناءسینئر شیعہ رہنما آغا سید محمد حسینی نے ایک ٹویٹ میں مولانا مسرور انصاری کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ ان کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔
سرینگر :بھارتی پولیس نے مولانا مسرور عباس کو گرفتار کر لیا
مناظر: 336 | 10 Jul 2023