جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنماڈاکٹر کرن سنگھ نے جو فوری اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی وکالت کرتے ہیں، کہا ہے کہ علاقے میں سیاسی عمل کو بحال کرنا ہوگا۔
کرن سنگھ نے جموں میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ پنچایتی انتخابات ہوچکے ہیں، اب جلد از جلد اسمبلی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ مودی حکومت نے اگست 2019میںجموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370کو منسوخ کر دیا اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیاتھا۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیاسی عمل کو بحال کرنا ہوگا: کرن سنگھ
مناظر: 880 | 10 Jul 2023