نئی دلی(نیوز ڈیسک )شمال مغربی بھارتی ریاستوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ ریاست کیرالہ میںگزشتہ ایک ہفتے کے دوران بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 19افراد ہلاک جبکہ 10ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔
دالحکومت نئی اور دیگر کئی علاقوں میں ہفتے کے روز شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہو گیااور مسافروںکو بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔دلی میں ایک 58سالہ خاتون ایک فلیٹ کی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئی،راجستھان میں چا ر افراد ہلاک ہو گئے ۔ دہلی میں بارش کا بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، شہر میں کئی درخت اکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ریاست کیرالہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید بارشوں کیوجہ سے 19افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10ہزار سے زائد افراد کو مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے سات اضلاع کیلئے بھی ریڈالرٹ جاری کیا ہے ۔ہماچل پردیش کے دارلحکومت شملہ اور دیگر علاقوں میں چٹانیں کھسکنے اور سیلاب کی وجہ سے راستے بند ہو گئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
