جمعرات‬‮   11   ستمبر‬‮   2025
 
 

آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر زور

       
مناظر: 687 | 10 Jul 2023  

 

اسلام آباد10جولائی(نیوز ڈیسک )آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میڈیاپر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرکے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لئے عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔