جمعرات‬‮   11   ستمبر‬‮   2025
 
 

پونچھ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے بھارتی فوجی زخمی

       
مناظر: 748 | 10 Jul 2023  

جموں10جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔
فوجی کنٹرول لائن کے نزدیک اس وقت زخمی ہوگیاجب غلطی سے اس کا پائوں بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔بھارتی حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔