منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہدائے1931کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 13جولائی کو ہڑتال کی جائے گی

       
مناظر: 573 | 10 Jul 2023  

 

سرینگر10جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13جوالائی 1931ء کوسنٹرل جیل سرینگر کے احاطے میں ڈوگرہ مسلح فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22کشمیریوں کے یوم شہادت پر 13جولائی(جمعرات)کو مکمل ہڑتال کریں۔
یہ شہدا ء ان ہزاروں لوگوں کا حصہ تھے جو سنٹرل جیل سرینگر کے باہر عبدالقدیر نامی شخص کے خلاف جنہوں نے لوگوں سے ڈوگرہ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لئے کہاتھا، عدالتی کارروائی دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔نماز ظہر کے وقت ایک نوجوان نے اذان دینا شروع کی تو ڈوگرہ فوجیوں نے اسے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس کی جگہ ایک اور نوجوان نے لے لیا اور وہ بھی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو گیا۔ اس طرح 22 نوجوانوں نے اذان کی تکمیل تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارے شہداء نقشبند صاحب سرینگر کی طرف مارچ کریں اور مہذب دنیا کو یہ پیغام دیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں کے ذریعے کررکھا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی آوازوں کو خاموش کر دیا ہے اور 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدام کے بعد طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے بعدمنظم طریقے سے غیر مقامی لوگوں کو آباد کرکے نوآبادی کی راہ ہموار کر رہے ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ ہڑتال اور نقشبند صاحب سرینگر میں مزارشہدا ء کی طرف مارچ کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم (کشمیریوں) نے کبھی بھی بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی محاذوں پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0