اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

اسرائیلی صدر کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

       
مناظر: 445 | 11 Jul 2023  

 

تل ابیب(نیوز ڈیسک ) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو ذلت آمیز فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتب کو جلانا سنگین جرم ہے۔ اسرائیلی صدر نے مزید کہا کہ اسی طرح کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی توہین کرنا بھی سنگین جرم ہے۔ مذہبی کتب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پُر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔ یاد رہے کہ سویڈن میں انتہا پسند رہنما نے عیدالاضحیٰ کے روز مرکزی مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قرآن پاک کے مقدس اوراق کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0