منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

13جولائی 1931کے شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں : غلام احمد گلزار

       
مناظر: 316 | 11 Jul 2023  

 

سرینگر 11جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ 13جولائی 1931 کے 22شہداء اور بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 6لاکھ سے زائد جملہ کشمیری شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں اوروہ جدوجہد آزادی کیلئے اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 13جولائی کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہدا کے خون سے پروان چڑھنے والی اس عوامی تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ جاری جدوجہد اس تحریک کا تسلسل ہے جس کا آغاز 13 جولائی 1931کے عظیم شہدا نے کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 13جولائی کے شہدا کا پیغام واضح ہے کہ شہادت غلامی سے بہتر ہے اور کشمیری نہ صرف اپنے اسلاف کے پیغام پر عمل کریں گے بلکہ اپنے عظیم مقصد اور مشن کواسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔غلام گلزار نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ 13جولائی کو مکمل ہڑتال کریں اور سرینگر میں مزار شہدا خانقاہ معلی کی طرف مارچ کریں۔ انہوں نے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اورانہیںخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور سیمینارز منعقد کریں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج جب ہندوتوا طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں ہر چیز کو پامال کر رہی ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و تشدد میں ملوث ہیں تو وقت کی ضرورت ہے کہ ہم 1931کے شہداء کے قربانی کے جذبے کے ساتھ جدوجہد آزادی جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیری بہادری، حوصلے اور مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دس لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور ان کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری غلامی کا طوق توڑ کر بھارتی تسلط سے آزاد ی حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے مہذب اقوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کی حمایت کریں اور بھارت کو کشمیر بارے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کریں۔

ادھرتحریک حریت جموں وکشمیر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام کو بھارت نے بندوق کے بل پر،ان کی خواہشات کے خلاف غلام بنا رکھا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ سامراجی قوتوں نے طاقت اور سازشوں کے بل پرنہ صرف کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت سے محروم کررکھا ہے بلکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کرلیے ہیں۔ اقوام عالم کی بے حسی کی وجہ سے اب بھارت میں برسراقتدار ہندو انتہا پسند حکومت کشمیری عوام کوان کے تشخص سے بھی محروم کرنے کے درپے ہیں۔ پانچ اگست 2019کا غیرقانونی اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
دریں اثناء پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی 13 جولائی 1931کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شہداء نے ڈوگرہ سامراج کے ظلم سے آزادی اور اللہ کی تکبیر بلند کرتے ہوئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ۔انہوںنے کہاکہ92برس گزرنے کے باوجود ان 22شہدا کی یادیں کشمیری عوام کے دلوں میں آج بھی تازہ ہیں۔ پوری کشمیری قوم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ عزیر غزالی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ شہادتوں کی بے مثال اور انمٹ داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 13جولائی کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ اس دن سے شروع ہونے والے قربانیوں کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0