اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

13جولائی 1931 کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت، مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز لگ گئے

       
مناظر: 566 | 11 Jul 2023  

 

سرینگر 11جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں 13جولائی 1931 کے شہداء اور دیگرشہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 13جولائی کوکشمیری ہرسال ان 22کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے نہ صرف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بلکہ دنیا بھر میںیوم شہداء مناتے ہیں جن کو 1931 ء میں ڈوگرا حکمران کے فوجیوں نے سرینگر میں فائرنگ کرکے شہید کیاتھا۔ وہ ڈوگرا حکمران کے شخصی راج سے آزادی کا مطالبہ کررہے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس، وارثین شہدا، جموں و کشمیر ، صدائے مظلوم، نوجوانان حریت جموں وکشمیر،پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر جسٹس لیگ فورم، ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ ، جموں وکشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، کشمیر ریزسٹنس موومنٹ، کشمیر حریت فورم، یوتھ ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، جموں و کشمیر تحریک آزادی، جموں و کشمیر لبریشن الائنس,تحریک استقامت جموں و کشمیر اور متعدد دیگر آزادی پسند گروپوں نے وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے ہیں ۔ پوسٹروں میں کشمیریوں سے 13جولائی بروز جمعرات کو ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔پوسٹروں پرعزم ظاہر کیاگیا ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور یقینا اجلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور تمام آزادی پسند تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔پوسٹروں پر اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی امن پسند ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کر کے نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج کے مظالم سے نجات دلائیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0