منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

       
مناظر: 340 | 11 Jul 2023  

 

سرینگر 11جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج ، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر ، نور کوٹ اور نکر کوٹ کے علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
ادھربھارتی پولیس نے10 حریت رہنمائوں اور کارکنوں پرغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا کالا قانون یو اے پی اے لاگو کر دیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار حریت رہنمائوں اور کارکنوں بشمول شبیر احمد ڈار ، جہانگیر غنی بٹ ، سجاد حسین گل ، شمس الدین رحمانی ، محمد یاسین بٹ ، محمد رفیق پہلو ، خورشید احمد بٹ ، فردوس احمد شاہ ، پرے حسن فردوسی اور سہیل احمد میر پر کالا قانون لاگو کیا ہے ۔
دریں اثناء بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0