سرینگر 11جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے10 حریت رہنمائوں اور کارکنوں پرکالا قانون یو اے پی اے لاگو کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے گرفتار حریت رہنمائوں اور کارکنوں بشمول شبیر احمد ڈار ، جہانگیر غنی بٹ ، سجاد حسین گل ، شمس الدین رحمانی ، محمد یاسین بٹ ، محمد رفیق پہلو ، خورشید احمد بٹ ، فردوس احمد شاہ ، پرے حسن فردوسی اور سہیل احمد میر پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا کالا قانون لاگو کیا ہے ۔ بھارتی پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے حریت پسند سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق سازش کے الزام میں 10افراد کو باضابطہ طورپر گرفتار کیاگیا ہے ۔
پولیس نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں پہلے ہی درج ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے اتوارکو سرینگر کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر 50کے قریب حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیاتھاجہاں وہ عید ملن پارٹی کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔KMS-02/Y