جمعرات‬‮   14   اگست‬‮   2025
 
 

دہشت گردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پرحملہ، 4 جوان شہید

       
مناظر: 895 | 12 Jul 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) شمالی بلوچستان میں دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن پر حملہ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو روکا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ دیگر 2 دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0