منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پرشہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں ریلی نکالی گئی

       
مناظر: 470 | 13 Jul 2023  

 

مظفرآباد 13جولائی (نیوز ڈیسک )یوم شہداء کشمیر کے موقع پر13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ایک ریلی نکالی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبانِ حریت جموں وکشمیر اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام گھڑی پن چوک سے شروع ہونے والی ریلی میں نوجوانوں اور بزرگوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں 13 جولائی کے 22 شہدا کی یاد میں 22نوجوانوں اور بزرگوں نے انکے نام کے علامتی کفن پہن کے شرکت کی ۔اس موقع پر 13جوالائی کے شہداء اورجملہ شہدائے کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ ریلی کی قیادت پاسبانِ حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق السلام، عثمان علی ہاشم، شوکت جاوید میر، عظمت حیات کشمیری، محمد اسلم انقلابی، محمد شفیق انقلابی، محمد تنویر درانی اور دیگرنے کی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام نے92 برس گزرنے کے باوجود 13جولائی 1931 کے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جنہوں نے ڈوگرہ سامراج سے اسلامی شعائر کے دفاع، قومی آزادی اور حقوق و انصاف کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کے جموں کشمیر کے عوام 1931سے ہی ہندوتوا سامراج کے بدترین ظلم وجبر اور دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام ڈوگرہ سامراج کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے پر شہدائے کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریلی کے شرکا نے 13 جولائی کے شہدا کے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم دہرایا ۔ مقررین نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔ ا نہوں نے کہاکہ13جولائی کادن شہدا ء کے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔ ریلی کے شرکا نے گھڑی پن چوک سے برہان وانی چوک تک مارچ بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0